گن پوائنٹ پر متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکل سوار 23 لاکھ چھین کر فرار

September 25, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہزنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ سٹی کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوارمحمد آصف سے اسلحہ کی نوک پر 26ہزار500روپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاق میں محمد ذوالفقار ، افتخار، کاشف، عثمان چودھری امان کی د کان مین کٹاریاں روڈ میں کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک 2 نا معلوم لڑکے د کان میں داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر ان سے 2موبائل ،20ہزارروپے اورکیمرہ ڈیوائس ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ گنج بخش روڈپردوموٹرسائیکل سوار محمدذیشان حیدر اوراس کے دوستوں سے اسلحہ کی نوک پر 3موبائل ،داتاگنج بخش روڈپر دوموٹرسائیکل سوار محمد حذیفہ اوراس کے بھائی سے گن پوائنٹ پردوموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ قاسم آبادمیں تین نامعلوم ملزمان شاہد عدالت کے سٹور میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ان سے موبائل اور ایک لاکھ 35ہزار 500 روپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ مریڑحسن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عاطف نذیر سےگن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نگہبان سٹی لوسر میں ایک نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر محمد یاسین کا موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چھین کر فرار ہو گیا ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں محمد عا قب صدر مال پلازہ سے 35 ہزار درہم تبدیل کروا کر 23 لاکھ روپے پاکستانی کیش ایک بیگ میں ڈال کر اپنی گاڑی میں قائداعظم کالونی میںاپنے گھر آیا اور گاڑی کھڑی کر کے گھرکی بیل بجائی تو اسی اثناء میں تین ملزمان موٹرسائیکل پر آگئے اورگن پوائنٹ پراس سے رقم والابیگ چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے گراؤنڈکے قریب دوموٹرسائیکل سوار سعود علی کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر نامعلوم لڑکا محمد علی کاموبائل ،سسکتھ روڈپردوموٹرسائیکل سوار احتشام کا موبائل اور فہد ریاض کے دوموبائل ،کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار نعیم اللہ کاموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ گھڑی چوک میں دوملزمان فرمانگل کاموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدرروڈپردوموٹرسائیکل سوارمحمد قاسم کاموبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار وصی ملک کاموبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ جھنڈاچوک میں نامعلوم شخص آمنہ کاموبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میرحیدرکالونی میں سمیع اللہ کاچھوٹا بیٹا عمر 5 سال گلی میں موبائل لئے موجودتھا نامعلوم شخصموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک بگیال میںفہد کے 4موبائل اور39ہزارروپے ،ہولی فیملی ہسپتال سے اسامہ عطا کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوملپورمیں عبیدشبیر کےفیلٹ سے موبائل اور2ہزارروپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ثاقب علی اعوان کے ریسٹورنٹ کاتانبے کا سامان ، سرونگ ہانڈی ،کٹلری ، ٹیبلٹ ، اے سی انڈور یونٹ ، ایگزاسٹ یونٹ موٹریں،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومزمیں ملک محمد ہارون کی دکان کے تالے توڑکر4 موبائل رپئیرنگ والے ، 16ہزار روپے اور دو موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک گجراں میں اورنگزیب کے گھر سے 10 ہزار روپے ، سونا مالیتی 2لاکھ 40ہزار روپے اور2 موبائل ،تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں حنان حیدر کے گھر سے4 گھڑیاں اور ایک ڈائری ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی میں محمد حمزہ ڈار کے گھر سے 3 موبائل، 50 ہزار روپے ،شناختی کارڈ ،بائیک کی اصل کاپی ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں بنیادی مرکز صحت حیال شریف کے سرکاری گودام کادروازہ توڑکر 8سیلنگ فین ، 4ویٹ مشین ، 6بلڈ پریشر مشین ، 2سٹیتھ سکوپ ،20 لوہے کے پائپ 10 فٹ ، ڈیلیوری لائٹ 4 ،یو پی ایس 3 ، بیٹریاں ، سٹریچرز ، دو ڈیلیوری ٹیبل اورایک واٹر ڈسپنسر چوری ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ میں محمد عثما ن ر شید کے گھرسے طلائی زیورات وزنی 6 تولے اورایک لاکھ 85 ہزار روپے چوری ہوگئے ۔فارم ہاؤس سے قیمتی پالتوکتیاچوری کرلی گئی ،تھانہ دھمیال کو را جہ سجا د حیدر نے بتایا کہ فارم ہاؤس موضع پنگ لڑ میں ایک کتیا رکھی ہوئی تھی جو کسی نامعلوم ملزم نےچوری کر لی ۔ اس کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے ہے ۔