مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

September 25, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکوں اورتین لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو جمیلہ بی بی نے بتایاکہ اس کے 18سالہ بیٹے نعمان ملک کو شہزاد خان اور4نامعلوم اشخاص نے اغواء کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو گل نواز نے بتایا شام کو جب میں کام سے واپس گھر آ یا تو دیکھا میری بیوی گھرپر موجود نہ تھی بچوں نے بتایا کہ امی دن سے کہیں گئی ہوئی ہیں ۔ میری بڑی بیٹی نے بتایا کہ گھر کے زیورات مالیتی 7 لاکھ روپے اور کمیٹی کے پیسے 7 لاکھ روپے بھی غائب ہیں۔ کسی نا معلوم شخص نے میری بیوی کو اغواء کر لیا ۔تھانہ مورگاہ کوعثمان خان نے بتایامیرا چھوٹا بھائی علی خان عمر 14 سال گھر سے کام پر جانے کیلئے نکلا مگرواپس گھر نہ آیا ۔تھانہ واہ کینٹ کو یوسف خان نے بتایاکہ اس کی 16 سالہ بیٹی (ل) گھر سے بغیر بتائے چلی گئی۔ اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ چونترہ کو محمد افضل نے بتایاکہ اس کی بیٹی (م)گھر سے اچانک غائب ہو گئی ۔ اب پتہ چلا ہے کہ محمد طاہر اورمحمد تنویر نے بذریعہ موبائل رابطہ کر کے میری بیٹی کو ورغلا کر اغواء کر لیا ہے۔