اخوت فاؤنڈیشن فلڈ ریلیف کیمپ میں پی ایس ایل 7؍ ٹرافی کی رونمائی

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قائم اخوت فاؤنڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، ٹرافی کے ساتھ تصویر لینے والاشہری سو یا سو سے زائد روپے سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع کروائے گا۔لاہور کے لبرٹی چوک پر اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ پر فنڈ ریزنگ کیلئے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کو پبلک کردیا۔