محکمہ بورڈز و جامعات میں اہم تبادلے و تقریاں، ایڈیشنل سیکرٹری اسد ابڑو تبدیل

September 26, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ بورڈز و جامعات میں اہم تبادلے و تقریاں کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسد ابڑو کا تبادلہ کرکے انھیں جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن شعبہ میں ڈائریکٹر ٹریننگ منجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ تقرری کے منتظر 19 گریڈ کے ایک پی سی ایس افسر زاہد حسین شر کو ایڈشنل سیکریٹری بورڈز و جامعات تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری جامعات اور بورڈز سحر افتخار خان کا تبادلہ کر کے انھیں پرونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہاؤس میں تعینات 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکریٹری سید وحید اصغر شاہ کو ڈپٹی سیکریٹری بورڈز و جامعات مقرر کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ کاشف نبی کو وزیر اعلی ہاؤس میں ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔