ضد، انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے، شیخ رشید

September 26, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ اناء اورضد کوچھوڑکر صاف، شفاف الیکشن کافوری فیصلہ کیاجائے۔حالات دیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ،ستمبرستمگر ،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہونگے، سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے،اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے ۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کیلئے انجینئر منگواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔