بڑھتی آبادی کیلئے نئی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی ضرورت سلور سٹی نے پوری کر دی

September 26, 2022

اسلام آباد (جنگ کلچرل ونگ/روحیل رحمت سے) ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے نئی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی ضرورت سلور سٹی نے پوری کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سلور سٹی کے سی ای او محمد اقبال نے جنگ کلچرل ونگ اور سلور سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ارتھ بریکنگ، مین گیٹ‘ تھرلنگ آئیکونک پارک اور اوور ہیڈ واٹر ٹینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی پر اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے‘ ہم اس اعتماد کو برقرار رکھنے کو کوشش کرینگے۔ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ اس طرح کے کام سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بہت زیادہ ترقی حاصل ہوتی ہے، مقررہ مدت سے قبل منصوبوں کی تکمیل پر سلور سٹی کے ڈائریکٹر سردار ایاز اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سیکرٹری جنرل اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن زاہد رفیق کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے منصوبہ کا تمام تر کریڈٹ اسکے سی ای او محمد اقبال، ڈائریکٹر سردار ایاز اور انکی ٹیم کو جاتا ہے۔ گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے سی ای او ناصر گوندل نے کہا کہ سلور سٹی ایک کامیاب اور زبردست منصوبہ ہے۔ آنے والے وقت میں سلور سٹی ایک برانڈ ثابت ہو گا۔ یہ راولپنڈی اسلام آباد کا ایک نہایت شاندار منصوبہ ہے جو اسلام آباد ائرپورٹ سے محض سات کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ جنگ گروپ کے روحیل رحمت نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکاء کا بڑی تعداد میں آنا ہی اسکی کامیابی اور سلور سٹی منصوبے پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ تقریب سے سلور سٹی کے ڈائریکٹر عثمان، سردار سبیل، محسن گوندل، اشفاق چٹھہ، فرح حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔