اغواء کے تین واقعات

September 26, 2022

دریں اثناء تھانہ ترنول کے علاقے جی 15میں گھر کا سودا سلف لینے جانے والے ڈرائیور تصور حسین کو اغوا کرلیاگیا ، تین ماہ گزرنے کے بعد بھائی جواد حسین نے مقدمہ درج کرا دیا ،مغوی محسن شہزاد گوندل کے ہمراہ ڈرائیور کی حثیت سے کام کرتا تھا،جس نے اسے 11 جون کو سودا سلف لینے بھیجا تھا ، پولیس کو جواد نے درخواست دی کہ میرے بھائی تصور کو 11 جون کو نا معلوم نے اغواکر لیا ، ہم 3 ماہ تک اسے تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ ملا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔