اراضی تنازع اور خاندانی دشمنی پر 2 افراد قتل، دو زخمی

September 26, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اراضی کے تنازع اور خاندانی دشمنی پر 2افراد قتل کر دیےگئے ۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے مارگلہ ویلی میں خوش دل کے بھتجے فیصل کو حسین اور جہاد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھا ٹ اتار دیا جبکہ تھانہ پھلگراں کے علاقے موہڑہ راجپوتاں میں سلیم کے بھائی شمیم کو عادل نے قتل کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔دریں اثناء تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سےعاشق کے والد احسان کو فیصل نے چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا، تھانہ سہالہ کی حدود سے بابر وغیرہ نے نواب خان کو زخمی کر دیا ۔