منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز

September 26, 2022

ملتان(ا سٹاف رپورٹر ) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی خصوصی ہدایت پر ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی پولیس، جے ٹی ٹی، سی آئی اے، پی او سٹاف اور دیگر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سی پی او ملتان نے تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن حتمی انجام تک جاری رکھا جائے۔ انٹی نارکوٹکس سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے۔ سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔