امام حسنؓ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، مقررین

September 26, 2022

ملتان (اسٹاف رپورٹر ) تحفظ عزاداری کونسل امام حسینؓ کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور کوآرڈینیٹر سہیل حسنین بھٹہ نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐحضرت امام حسنؓکے نقش قدم پر چلتے ہوئے متحد ہو کر امن کے پیغام کو عام کیاجائے،حضرت امام حسنؓکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، امام بارگاہ بابا تلوار شاہپر حضرت امام حسنؓکے یوم شہادت کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا۔