پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کا عمل مکمل

September 26, 2022

ملتان(اسٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں نئی ریکروٹمنٹ کا پروسیس مکمل ہوگیا۔پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں ریجنل پٹرولنگ آفیسر میڈم ہمانصیب کی زیرنگرانی نئی ریکروٹمنٹ کا پروسیس مکمل ہو گیا ہے۔کامیاب امیدواروں نے میڈیکل کروانے کے بعد اپنی حاضری ریجنل پٹرولنگ آفس ملتان میں کروائی ٹوٹل 142 جن میں112 میل اور 32 فی میل شامل ہیں۔ پٹرولنگ پولیس کی ریجنل سربراہ سپر نٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس میڈم ہمانصیب نے نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد دی۔