ٹیم کی تمام خامیوں کو دیکھ رہے ہیں، یوسف

September 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بیٹنگ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹیم میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو سب دیکھ رہے ہیں اور دور کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے، کھلاڑی خود بھی خامی کو دور کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں۔گیپ دیکھ کر ایکسٹرا کوور پر سوئپ کرکے رنز بنائے جارہے ہیں، امید ہے جلد بہتری آجائے گی۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں نواز نے کامیابی دلائی ایسا نہیں ہے کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا۔