اسحاق ڈار پارٹی کیلئے بقا کی جنگ لڑنے کو تیار، سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے غیر سنجیدگی، ”جیو پاکستان“ کے موضوعات

September 27, 2022

کراچی (جنگ نیوز) فوری ریلیف کے طالب عوام خوش نہیں، اسحاق ڈار پارٹی کی سیاسی بقا کی جنگ لڑیں گے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مقابلہ سیف سٹی سے ممکن لیکن پراجیکٹ لگانے میں کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔ اِن دونوں اہم موضوعات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف بالائی علاقوں میں برفباری و بارش کے ساتھ سردی کی آمد، سیلاب زدگان کیلئے پریشانی مزید پڑھے گی۔ اور تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی، پاکستان فائٹرز کو شاباشی ملنی چاہیئے۔ اِن موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔