امراض قلب سے بچاؤ کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائیگا

September 27, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان زیر اہتمام امراض قلب سے بچائو کا عالمی دن 29ستمبر کو بی ایم سی ہسپتال میںمنایا جائے گا ۔ اگر مرض پرقابو نہ پایا گیااور ترقی پذیر ممالک کے بسنے والوں نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا تو 2030ء تک سالانہ 23ملین لوگ امراض قلب کے باعث ہلاک ہونگے ۔اس وقت سالانہ 6لاکھ لوگ امراض قلت میں مبتلاء ہو رہے ہیں ۔ دل کی بیماری سے آگاہی اور لوگوں کو اس سے بچائو کے لئے پاکستان سمیت پوری دنیا ولڈ کاڈیک فیڈریشن کی اپیل پر آج امراض قلب کا عالمی دن منارہی ہے سروے کے مطابق پوری دنیا میں سالانہ 17.3ملین لوگ جن میں نوجوان درمیانی عمر کے لوگ عورتیں اور مرد شامل ہیں زندگی کی بازی ہار جا تے ہیں جبکہ دل کے مرض میں اضافہ کی شرخ سالانہ 6لاکھ افراد کی اس میں مبتلاء ہونا بتائی جاتی ہے سروے کے مطابق اگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے بسنے والوں نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا اور خوراک میں تبدیلی نہ کی تو 2030ء تک امراض قلب کے باعث سالانہ 23ملین لوگ مر جائینگےجو تشویشناک صورتحال ہے۔