کے الیکٹرک کیخلاف حب ریور روڈ پر احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

September 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعید آباد یوسف گوٹھ بلدیہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے منگل کو حب ریور روڈ پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود علاقے میں بجلی نہیں ہے ، مظاہرے کے باعث مذکورہ شاہراہ پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بعدا زاں مظاہرین کو پولیس نے مذاکرات کے بعد منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا گیا۔