• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفکحادثات و واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ایف سی ایریا میں رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے 62 سالہ افسری بیگم زوجہ امام الدین جھلس کر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے بتایا متوفیہ کے دو بیٹے ہیں، ایک نیوکراچی میں اور دوسرا انکے ساتھ رہائش پذیر ہے،کورنگی سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 40سالہ ایاز ولد ظہیر الدین شدید زخمی ہوگیا جو جناح اسپتال منتقل دوران علاج چل بسا ، مشرف کالونی میں واقع مدرسے میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا ، سول اسپتال میں شناخت 14سالہ حمدان ولد شبیر احمد کے نام سے ہوئی ، پی آئی ڈی سی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 برس کاشخص جاں بحق ہوگیا ، سعدی گارڈن ہائیڈرنٹ پر واٹر ٹینکر کی چھت سے گرکر 28سالہ جاوید ولد محمد رفیق جاں بحق ہوگیا، سپر ہائی وے شہباز گوٹھ کے قریب کرنٹ لگنے سے 45 برس کا شخص جاں بحق ہو گیا ۔