کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہّٰ عنہ عقیدت واحترام سے منایں گے ، ملک بھر میں ریلیاں، سمینار کنونشن کا انعقاد کیا جا ئے گا ، عظیم الشان سیدنا عمرفاروق رضی اللّٰہ عنہ کانفرنس کا 16جون منگل کو سیدنا قطب عالم شاہ بخاری مزارشہداء میلاد مصطفی ایم ا ے جناح روڈ بعد نماز عشاء آغاز ہوگا ،علماء ومشائخ اہلسنت خطاب کرینگے ،حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم عمر فاروق پر عام تعطیل کا اعلان کرے ۔