کراچی( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ وحدت ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری امام حسینؑ امت مسلمہ کے مابین وحدت کا مظہر ہے،محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ شر پسند عناصرکوموقعہ نہ مل سکے،صوبے بھر میں وحدت اسکاو?ٹس کے نوجوان مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جلوسوں کی حفاظت کی ذمہ داری سرانجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی ایشوز پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ایام عزاء میں مجالس و جلوسوں عزاء کے راستوں کی صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔