• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتیاق بیگ کی متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم اور حکومتی ٹیم کو مبارکباد

کراچی( جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور حکومتی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں معاشی استحکام ، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ عرصے کے دوران معاشی اشاریوں میں بہتری کے آثار دیکھے گئے ہیں ۔