• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 کالعدم بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کے 5دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں کالعدم بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گرد کارروائیوں کے لئے اپنے باقی ساتھیوں کی آمد کا انتظار کر رہے تھے،ملزمان میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے عمران خان عرف شوکت ولد میاں بخش،ظہیر احمد ولد حمل خان اور محمد ریاض ولد عبدالقدوس جبکہ FAK کے دو کارندے حجت اللّٰہ ولد ولی اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ ولد بخت حسین شامل ہیں ، حکام نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دو گرفتار دہشت گردوں نے سال 2024میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیم FAK کے کیمپ میں ٹریننگ حاصل کی اور کمانڈر ہدایت اللّٰہ کی ہدایت پر حال ہی میں کراچی آئے تھے ، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کی ریکی مکمل کرکے کمانڈر ہدایت اللّٰہ کو بھیجی تھی، ملزمان کے قبضے سے 30بور پستول، 5 گولیاں، چیمبر لوڈ میگزین،21گولیاں اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں ۔