• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں، کاظم عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نے وفاقی بجٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت تیار کی گئی ایک ایسی دستاویز ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا نہیں بلکہ مزید معاشی بوجھ تلے دبانا ہے، حکومت نے اعداد و شمار کی ہیر پھیر اور خوشنما دعوو?ں کے ذریعے بجٹ کو عوام دوست ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس بجٹ میں عام شہری، سرکاری ملازمین، پنشنرز، مزدوروں، کسانوں اور کاروباری طبقے کے لیے کوئی حقیقی ریلیف موجود نہیں۔