آصف زرداری کی طبیعت خراب کراچی کے نجی اسپتال میں داخل

September 28, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ/اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف علی زرداری معائنہ کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر آج کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔