متاثرین یتامیٰ کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری نبھائیں گے، انجمن حمایت اسلام

September 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)انجمن حمایتِ اسلام کے 139ویں یومِ تاسیس کی تقریب ہوئی ۔انجمن حمایتِ اسلام کے صدر سیّد ضیا حیدر رضوی نے کہا ہے کہ متاثرینِ سیلاب یتامیٰ کی تعلیم و تربیت اور قیام و طعام کی ذمہ داری نبھائیں گے سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام کی معاشی ترقی کے لیے دارالشفقت، شعبہ جایداد اور تعمیرات کی کارکردگی بہتر بنانے پر ہماری تمام تر توجہ مرکوز ہے۔