ملتان: ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، اہل علاقہ نے 3 ڈاکوئوں کو پکڑ لیا

September 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے جبکہ 3 ڈاکو ئوں کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے لاری اڈا ارمان سے2 ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 50ہزار چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ ممتازآبادکے علاقےبہاولپور بائی پاس پر محمد ادریس سے2ڈاکو گن پوائنٹ پر 2لاکھ50ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ گلگشت کے علاقے امیرآباد میں ذیشان سے موٹرسائیکل سوار دومسلح نے 3ہزار سمیت موبائل چھین لیا ،8نمبر چونگی پر محمد امین سے4 افراد نے 65سوروپے چھین لئے ،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے حسن پروانہ عبداللہ ٹریڈرزسے محمد عثمان سے2 ڈاکو 70ہزار لے گئے ،محمد طلحہ سے 2 ڈاکو 50ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،واسا آفس حسن پروانہ میں رانا محمد ابرارسے 2ڈاکو 60ہزار چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے خانیوال روڈچوک پر عدنان سے دوڈاکو 10ہزار چھین کر فرار،بسمہ اللہ کالونی میں عبیراں بی بی سے موٹرسائیکل سوار دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات 3تولہ چھین کر فرار ہو گئے ،وی بلاک میں محمد شہزاد سے2ڈاکو 90ہزار وموبائل لے گئے ،تھانہ کینٹ کے علاقے گراسمنڈی میں شہباز علی 3 ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین لی ،تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں محمد مختار سے2 ڈاکوئوں نے 15ہزار لوٹ لئے ،تھانہ چہلیک کے علاقے مہربان کالونی میں مزمل سے2ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فراراور تھانہ راجہ رام کے علاقے نوروں دی ہٹی محمد رمضان سے2 ڈاکوئوں نے3لاکھ50ہزار لوٹ کر فرارہوگئے ،دریں اثنا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد شاہد گھر جارہاتھا کہ چاہ پیروڈاکھوہ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر رکھنے کااشارہ کیاشہری کے شورشرابہ پر علاقہ مکین جمع ہوگئے جہنوں نے 3ڈاکوئوں کو پکڑ لیا جسے خوب درگٹ کے بعد سیتل ماڑی پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں ڈاکو جن کی شناخت بہادر ،کاشف اور یاسر کے نام سے ہوئی جو سمیجہ آبادکے رہائشی معلوم ہوئے ۔