سول سیکرٹریٹ کوآرڈنیشن کونسل کے ارکان کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

September 28, 2022

پشاور(لیڈی رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرز ایسو سی ایشن سول سیکرٹریٹ نے سول سیکرٹریٹ کوآرڈنیشن کونسل کے ارکان کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر احتجا ج جاری رہے گا مظاہرے میں کثیر تعداد میں سیکرٹریٹ ملازمین نے شرکت کی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس مو قع پر ایسوسی ایشن کے صدر سید حبیب اللہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو رات کے اندھیرے میں گرفتاری کو ایک بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں صوبائی حکومت کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر غیر معہنہ مدت کیلئے احتجاج جاری رہے گا ۔