بجلی کے ناجائز استعمال کیخلاف پیسکو سرویلینس ٹیم پشاور کی کارروائی

September 28, 2022

پشاور(جنگ نیوز)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں چیف ایگزیکٹو پسکو گل نبی سید کی ہدایت پر خِالد خان ایس ڈی او ٹائون 2سب ڈویژن نے اپنے سٹاف کے ہمراہ تہکال پایاں اور کمرشل فیڈر میں کنڈہ مافیا اور نادہندہ گان کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا-18صارفین کے ڈائریکٹ کنڈے کاٹ دئے گئے،بقایاجات کی مد میں 6عدد میٹرز اتارے گئے جبکہ ڈیفالٹرز سے کیش 9لاکھ کی ریکوری کی گئی اور ڈبل سورسز کنکشن بھی منقطع کر دئیے گئے - ڈائریکٹ کنڈوں کی مد میں بجلی چوروں کیخلاف 9عدد مراسلہ تہکال پولیس اسٹیشن بجھوادیئے گئے۔