اے این پی کے رہنمائوں کی 3 بھائیوں کی نماز جنازہ میں شرکت

September 28, 2022

کوئٹہ ( پ ر ) اے این پی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی ، رشید خان ناصر اور ملک عثمان اچکزئی نے چمن میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہدا کے گھر چمن جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے ان تینوں بھائیوں کو گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سوسائٹی میں شہید کیا گیا تھا۔