ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، رضوان کی نمبر ایک پوزیشن برقرار

September 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مسلسل اچھی کارکر دگی کے بعد عالمی نمبر ایک پوزیشن پر برقرار ہیں۔ کراچی ٹی ٹوئینٹی میں سنچری بنانے کے بعد بابر اعظم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف 14ویں نمبر پر آگئے ۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے راشد خان چوتھے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، قومی ٹیم کے شاداب خان 16 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔