مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

September 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کاز وے کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 25 سالہ رحمان مشتاق اور 27 سالہ کاشف احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے انکے قبضےسے سب مشین گن اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی،جبکہ انکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، سکھن تھانے کی حدود سکھن پیرانو گوٹھ پلیہ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 زخمی سمیت3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، زخمی ملزمان کی شناخت میں شوکت علی اور محمد مدثر کے بام سے ہوئی ہے ، ایک ساتھی محمد اسعد فرار ہوگیا ، ملزمان سے 3 ٹی ٹی پستول ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ،ایس آئی یو، سی آئی اے پولیس بینکوں، اے ٹی ایمز کے باہر، دکانوں اور دیگر ڈکیتیوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے کارندے عبدالوحید گرفتار کو گرفتارکر لیا۔