کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، ندیم کامل صدر، زاہد بشیر جنرل سیکرٹری منتخب

September 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022 23میں ندیم کامل صدر اور زاہد بشیر چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ، دیگر منتخب ہو نے والے عہدیداروں میں سنیئرنائب صدرگلزارشاہ ،نائب صدور اختر علی شیروانی ،حسن شیخ وہرہ، ، رانا زاہد فاروق،شیخ مدثررفیق مگوں، زاہدشریف اور زاہد تنویر، جوائنٹ سیکریٹری جنیدمحمود،انفارمیشن سیکریٹری مرزا محمد شارخ،فنانس سیکریٹری محمدمناف جھنگڑا شامل ہیں مینیجنگ کمیٹی کے منتخب ارکان میں عابدحسین چوہدری، ارشہدجمال،دانش ریاض، فرازاحمدتنولی،حسن شمس ڈار،اصلاح علی انصاری،ملک محمد شبیر، محمد عبدالمتین، محمدبلال احمد،محمدمنشاء ،محمد منصور بھگوانی، محمد مبشر ،محمد رضوان میر،نورعلی،رحیل گوہر، رانا تنویر حسین، سید فیصل کامران کمال،طارق محمود ملک شامل ہیں تمام منتخب ارکان کا تعلق کسٹمزایجنٹس الائنس گروپ سے ہے ، منگل کو تمام عہدہداروں نے چارج سنبھا ل لیا۔