میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، آئی جی

September 29, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ لاہور میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے تینوں میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کے اچانک دورے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔