لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی ہیلتھ ریسرچ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی - صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں صحت عامہ کا مطلب صرف علاج معالجہ نہیں رہا۔ ایک مضبوط ہیلتھ سسٹم کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈز، بیماریوں کی نگرانی (ڈیزیز مانیٹرنگ)، لیبارٹری نیٹ ورکس اور تحقیق پر مبنی فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے- خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے اور طبی برادری (میڈیکل کمیونٹی) کی سرپرستی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔