لاہور(خبرنگار)پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے ضلعی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کی دفاتر تک رسائی کے لئے درکار لازمی سہولیات فوری طور پر مہیا کی جائیں۔ ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ صوبائی چیف آرکیٹیکٹ کے دفتر کی جانب سے منظور شدہ سہولیات میں مخصوص کار پارکنگ اور وہیل چیئر کے لیے مخصوص راستے شامل ہیں۔