تنظیم فضلاءکے زیر اہتمام کاروانِ مصطفٰی موٹر سائیکل ریلی

September 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میلاد منانا مومنوں کے دلوں کا چین و قرار اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ قاری محمدہاشم سعیدی نے کیا وہ تنظیم فضلاءکے زیر اہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سلسلہ میں چوھویں سالانہ”کاروانِ مصطفٰی موٹر سائیکل ریلی“کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے جو جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان سے شروع ہوئی اور مقررہ راستوں سے گزر کر علامہ سید احمد سعید کاظمی کے مزار پر شاہی عید گاہ ملتان میں اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈاکٹر علامہ قاری محمد ہاشم سعیدی صدر، علامہ قاری عبدالعزیز سعیدی ناظم اعلیٰ،مفتی غلام یٰسین سعیدی، علامہ ارشاد احمد اور دیگر علماءنے کی ۔