چوک کمہاراں والا کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

September 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، ٹیم نے چوک کمہاراں والا کے اطراف میں تجاوزات ختم کرا کے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے کر چوک کلیئر کرا دیا جبکہ قبضہ مافیا کو نوٹسز بھی جاری کیا انفورسمنٹ ٹیم نے چوک کمہاراں والا سے ایم اے جناح روڈ ننگانہ چوک تک روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا ، آ پریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ان کے ہمراہ تھا ۔