عمران نیازی سے پشاور کے عوام سے بے وفائی کا بدلہ لیا جائے گا، علامہ شعیب

September 29, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)علمائے کرام و مشائخ عظام کونسل کے سربراہ اور قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کے چیئرمین علامہ مولانا محمد شعیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی یہودیوں سے فنڈز لیکر ملک میں انتشار نفرت فتنہ و فساد پھیلا کر یہودی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں پشاور کے مشائخ عظام اور علمائے کرام نے یہودی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے این اے 31پشاور کے سولہ اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں عمران نیازی کے مقابلہ میں عاشق رسولﷺ الحاج غلام احمد بلور ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے انشا اللہ سولہ اکتوبر کو عمران نیازی کا یہودی ایجنڈا دفن ہو جائے گا شکست عمران نیازی اور کامیابی عاشق رسول الحاج غلام احمد بلور کا مقدر بن چکی ہے علامہ مولانا محمد شعیب نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ پشاور کے غیور عوام نے ایمپورٹیڈ امیدوار کی بجائے پشاور کے سپوت الحاج غلام احمد بلور کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ عمران نیازی2013میں دھاندلی کے ذریعے پشاور سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے کے بعد پشاور کے عوام کا ساتھ دینے کی بجائے پشاور کے عوام کو بھول گئے پشاور کے غیور عوام عمران نیازی سے سولہ اکتوبر کو پشاور کے عوام سے بے وفائی کا بدلہ لینے کے لئے الحاج غلام احمد بلور کے انتخابی نشان لالٹین پر ٹھپہ لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ پشاور کے عوام سے بے وفائی کرنے والے پشاور کے عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔