راولپنڈی میں بننے والی تین ریونیو تحصیلیں چار اکتوبر سے آپریشنل ہو جائینگی

September 29, 2022

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) تحصیل راولپنڈی کو تقسیم کرکے نئی بننے والی تین ریونیو تحصیلیں چار اکتوبر سے مکمل آپریشنل ہو جائیں گی۔نئی تحصیلوں میں تحصیلداروں کی تعیناتی کے بعد کام و ریکارڈکی تقسیم کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ۔نئی ریونیو تحصیلوں میں راولپنڈی صدر، کینٹ اور سٹی شامل ہیں۔ نعیم اللہ کو تحصیل صدر ، راجہ طاہر عزیز تحصیل کینٹ اور ظفر عباس کو تحصیل سٹی کا تحصیلدار تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی محمد عبداللہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول کے تحت اے سی صدر تحصیل آفس سے کورٹ کیسز اور ریکارڈ اے سی تحصیل سٹی اور اے سی تحصیل کینٹ کو چار اکتوبر تک منتقل کیا جانا ہے۔اے سی سٹی اور اے سی کینٹ میں تحصیل دفاتر کا قیام اور عملہ کی تعیناتی بھی سات روز میں مکمل کی جانی ہے۔تحصیل صدر کےسی آر اوزسے ریکارڈ سی آر اوز تحصیل کینٹ اور تحصیل سٹی کو بھی چار اکتوبر تک مکمل کیا جانا ہے۔فائلز،انکوائریز اور دیگر متفرق ورک بھی تحصیل صدر سے تحصیل کینٹ اور تحصیل سٹی کو چار اکتوبر تک منتقل کیا جائے گا۔نئی ریونیو تحصیلوں میں361ریونیو حلقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی سٹی تحصیل میں تین قانون گوئیاں راولپنڈی سٹی،چکلالہ اور کھنہ کاک کے 17پٹوار سرکلر شامل ہیں جن میں رتہ امرال، راولپنڈی، ڈھوک منگٹال،ڈھوک صفو،ٹوپی،چکلالہ،کوٹھہ کلاں،تخت پڑی،پنڈ جاٹلہ،کوٹ جبی،گنگال،کھنہ ڈاک،کھنہ کاک،نرالہ کلاں،پنڈورہ اور ٹاہلیاں شامل ہیں۔تحصیل کینٹ میں تین قانون گوئیاں دھمیال،سہام اور اڈیالہ کے23پٹوار سرکلز شامل ہیں جن میں دھمیال،مورگاہ،دھاماں،جراہی، عکھن، چاکرہ، مصریال، گرجا، ٹنچ، سہام، شیخ پور، کاک، بجنیال،گندہ نگیال،کولیاں پڑ، مصریوٹ، چاہان،ٹھلیاں،پنڈ نصرالہ،موہری کٹھراں، رنیال، اڈیالہ اور گورکھپور شامل ہیں۔سب سے بڑی ریونیو تحصیل صدر میں سات قانون گوئیاں رہ گئی ہیں جن میں سہال،چکری،ادھوال،چک بیلی خان،بندہ،بسالی،ساگری اور مغل شامل ہیں۔پٹوار سرکل 79ہیں جن میں سہال،راجڑ،مجاہد،کولیاں حمید،دھلوالیاں،کھنگر،پنڈ ملو،دھلیال،بلاول،گنگن والا،سنگرال،بگرا،کلری،دینال،دھلالہ،چکری،دھودھمبر،سروبہ،کڑاہی،گیلا کلاں،کڑر،گائی سیداں،ڈھیری،پریال،ادوال،چونترہ،پاپین،بھال،کھبہ برالہ،چوکھڑ،چک امرال،گگن،چک بیلی خان،روپڑ کلاں،مصریال،جھنگی سیداں،لڈوا،ڈھنڈا،رائیکاں میراں،تھلہ کلاں،مہوٹہ،رنوترہ،بندہ،کوری خدا بخش،وریام،نکڑالی،گنگال،میلم،چھپڑ،بسالی،جبر درویش،ماری دانشمنداں،کوٹلہ،پھکوال،کٹاریاں،ہوشیال،کھنگر کلاں،جھٹہ ہتھیال،مجاہد گنگال،کلری،کھڑا خان،ساگری،ہراکا،ابان چک،کرپال،بگا شیخاں،کلیام مغل،پنجگراں،منکیالہ،چک ،اص،موہڑہ عامر،چھترو،موہڑی کمبل،شادی دھمیال،صود گنگال،مغل،ڈاڈر نجار اور دادوچھا شامل ہیں۔