بوری بند لاش برآمد

September 29, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ کورال کی حدود میں جھاڑیوں سے بوری بند لاش برآمد کر لی گئی۔ نعش تھانہ کورال اور کھنہ کی باؤنڈری پر پُل سے نیچے پھینکی گئی ۔ایس ایچ او شفقت فیاض اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔