روٹ میں ترمیم، پیپلز بس سروس گلشن حدید تا ٹاور چلائی جائے گی، شرجیل میمن

September 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز بس سروس گلشن حدید سے ٹاور تک چلائی جائے گی، جب کہ کھوکھراپار تا ٹاور کے روٹ پر بسوں کی تعداد 30 کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یہ فیصلہ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ،منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ( ر) الطاف حسین ساریو، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپلز بس سروس صہیب شفیق ، منیجر آپریشنز عبدالشکور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بشیر حسین نے شرکت کی۔