نجی سیمنٹ کمپنی نے بہترین کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ حاصل کرلیا

September 30, 2022

پشاور(جنگ نیوز) سیمنٹ بنانے والی نجی کمپنی لکی سیمنٹ نے کارپوریٹ اینڈ سسٹینبیلٹی رپورٹ ایوارڈ ز2021کی سالانہ تقریب میں سیمنٹ کے زمرے میں بیسٹ کارپوریٹ اینڈسسٹینیبلٹی رپورٹ ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔اس بات کااعلان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹنٹس آف پاکستان(ICAP)اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹس آف پاکستان(ICMAP)نے مشترکہ طور پر کیا۔ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نعمان حسن نے کہا کہ لکی سیمنٹ میں اخلاقیات، شفافیت،گورننس اور کمپلائنس کاروباری ماڈل کا بنیادی حصہ ہیں۔ بہترین کارپوریٹ ایوارڈ ہمارے آپریشنز میں شفافیت کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا اعتراف ہے۔