پشاور(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی افغان مہاجرین کے موبائل فون سمز اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے ،پہلے مرحلے میں پشاور سمیت صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کے موبائل فون سموں کو بلاک کیا جارہا ہے جبکہ واپس نہ جانے والے غیر قانونی مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی نئی پالیسی مرتب کر لی گئی ہے اور وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں بینک اکاؤنٹس کو بھی 10 جولائی کے بعد بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق خیبر بازار ،نمک منڈی، اٹا مارکیٹ اور اشرف روڈ سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں مہاجرین کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بازاروں کو بھی سیکٹرز میں تقسیم کر کے نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مختلف کاروبار سے وابستہ مہاجرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ 10 جولائی کے بعد شروع کیا جائے گا۔