ڈاکٹر آئی یو بیگ ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک مقرر

September 30, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر آئی یو بیگ کوایگزیکٹو ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر سعد سکندر کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت ، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 18کے افسر رضا اوزگن کی خدمات سی ڈی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔گریڈ 20کے ا فسر باامجد احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مصطفیٰ جمال قاضی کو جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر خزانہ ڈویژن شہاب الدین ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار احتساب عدالت (3) کراچی جبکہ تقرری کی منتظر گریڈ 18 کی عطرت زہرہ او ایس ڈی بنا دی گئیں۔