• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن میں 10 ملزموں کوگرفتار کر کے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 52 کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد کرلی، ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران سنٹرل پارک ڈی ایچ اے اسلام آباد کے قریب 3 گاڑیوں سے 625 گرام چرس، 178 گرام ویڈ برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور فاروق اعظم چوک کراچی کے قریب رکشہ سے 300 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سےایک کلو 30 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ایک کلو 32 گرام آئس جبکہ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانیوالے پارسل میں فوٹو کاپی ہوئی کتاب میں جذب 805 گرام کینابن آئڈ برآمد کر لی گئی۔جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ٹرک سے 7 کلو700گرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار کرلیاگیا، سرگل دالبندین کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 35 کلوگرام افیون اور کارخانو مارکیٹ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں3 پارسلوں میں سولر لائٹس سے 6 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید