میریوسف مستی خان نے بلوچوں کی حقیقی ترجمانی کی‘ ڈاکٹرعبدالمالک

September 30, 2022

کوئٹہ(صباح نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اورصوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے بلوچ قوم پرست ترقی پسند سیاست دان میریوسف مستی خان کی رحلت پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان بہادر اور سچے انسان سے محروم ہوگیاہے یوسف مستی ایک باہمت اور مخلص شخصیت تھے مرحوم نے بلوچستان ‘ سندھ اور ملک بھر کے بلوچوں اور انسانیت کی حقیقی ترجمان کی یوسف مستی نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو ‘ لالا لعل بخش رند، سردار عطا اللہ خان مینگل اورنواب خیر بخش خان مری سمیت قوم پرست و ترقی پسند قیادت کے ساتھ ملکر آمریت کے خلاف جمہوریت اور انسانی وقار کی بلندی کے لیے بھرپور سیاسی جدوجہد کی ون مین ون ووٹ، ون یونٹ اور ایوبی مارشل لاء کے خلاف نیپ کی تحریک میں قابل قدر کرداراداکیارہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ یوسف مستی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔