گریٹر مانچسٹر پولیس نے بس میں سوار ایک شخص کو گرفتار کرلیا

October 01, 2022

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) گریٹر مانچسٹرکی پولیس نے ویتن شاوے میں ایک بس کو گھیرے میں لے کر بس میں سوار ایک شخص کو گرفتار کرلیا، بس میں سوار مسافروں کے مطابق پولیس افسران نے بس کے نیچے کی منزل پر موجود لوگوں کو فوری طور پر بس سے نیچےاترنے کو کہا اور ایک شخص کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگادیں،گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے ابھی تک گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔