اسلام دشمن قوتیں اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کے درپے ہیں، ثروت اعجاز

October 01, 2022

کراچی (پ ر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اتحاد اہل سنت کے بغیر ملک کی تقدیر بدلنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال آئندہ ہونے والے قومی انتخابات اور اتحاد اہل سنت کی راہ میں حائل دشواریوں کا جائزہ لیا گیا، ثروت اعجاز قادری نے تحریک پاکستان میں اولیاء شرقپور شریف کی قربانیوں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے،اسلام دشمن قوتیں اپنا نا پاک ایجنڈا مسلط کرنے کے درپے ہیں، ٹرانس جینڈر بل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔