ہائیکورٹ، سرفراز اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈ تنازع حل کرنے کیلئے فریقین کو مزید مہلت

October 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے فریقین کو سرفراز احمد اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈ کی زمین کا تنازع حل کرنے کیلئے مزید مہلت دے دی،کالج پرنسپل کے وکیل نے توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی، طرفین کے وکلا نے کہا کہ ہماری بات چیت جاری ہے امید ہے تنازع حل ہوجائیگا، عدالت نے ریمارکس دیئے طالبات کی کالج تک رسائی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔