نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت، کے ایم سی کے خلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر

October 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بارش کے دوران شادمان نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت سے متعلق کیس میں متاثرہ شہری محمد دانش نے کے ایم سی کے خلاف ساڑھے 11کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمہ دار ہیں ،متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔