ای سی سی، درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 2150روپے مقرر کرنیکی منظوری

October 01, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کھاد کی ڈیلر ٹرانسفر قیمت 2150روپے فی 50کلوگرام مقرر کر دی جبکہ فی بوری اتفاقی چارجز 620 روپے 47 پیسے مقرر کئے گئے ہیں ، درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 2150روپے مقرر کرنیکی منظوری دی گئی، وزارت ہائوسنگ کیلئے دو ارب تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور، وزارت آئی ٹی ، پیٹرولیم، فوڈ سکیورٹی کی سمریاں موخر کردی گئیں، یوریاکھاد پر سبسڈی نصف نصف صوبوں میں تقسیم ہو گی ، ای سی سی کو بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 2لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس کی کل لاگت کا تخمینہ 27ارب33کروڑ روپے ہے ، ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈالر کی زیرصدارت ہوا، پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر ای سی سی نے میسرز زیور پیٹرولیم کارپوریشن پرائیویٹ لمٹیڈ کو بنکوں مغربی بلاک سے میسرز اورینٹ پیٹرولیم کمپنی کو 10فیصد انٹرسٹ دینے کی منظوری دی ، ای سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر تیل کی تلاش کے8 لائسنسوں کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دی ، ای سی سی نے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کیلئے دو ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ۔