ڈینٹل کلینک حملہ، واقعے میں نئے ہتھیار کا استعمال

October 01, 2022

کراچی(ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )صدر میں دو روز قبل ڈینٹل کلینک پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔واقعہ میں نئے ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین نژاد پاکستانی باشندوں کو تربیت یافتہ ملزمان نے نشانہ بنایا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے تھے جنھیں فرانزک لیب بھیجا گیا تھا،فرانزک ذرائع کے مطابق خول ماضی کی کسی واردات سے میچ نہیں ہوئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ واردات میں کسی نئے اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے۔تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کیے ہیں جنکی جانچ کی جا رہی ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے وہ نیا گروپ ہے تاہم سندھو دیش ریولوشنری آرمی اور کالعدم بلوچ تنظیموں سے اسکی وابستگی اور انکے نیٹ ورک سے متعلق ورکنگ کی جا رہی ہے۔